ETV Bharat / city

’موسم گرما میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے‘ - پینے کے صاف پانی تک رسائی

یادگیر ضلع پنچایت صدر نے گرمی کے موسم میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے جانے کے لیے مختلف محکمہ جات کے افسران کو ٹھوس اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا۔

’موسم گرما میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے‘

author img

By

Published : Mar 18, 2021, 3:55 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ضلع پنچایت صدر بسن گوڑا پاٹل نے واٹر بورڈ کے عہدیداران سے کہا کہ ’’موسم گرما کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت والے یادگیر ضلع کے عوام کو راحت پہنچانے کے لیے شہر و دیہات میں پانی کی پریشانی نہ ہو، اس کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔‘‘

ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین شیولنگپا نے کہا کہ ’’ضلع کے بیشتر آنگن واڑی سنٹرس اور اسکولوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ مختلف جگہوں پر پانی پائپ لائن کنکشن بھی نہیں ہے۔‘‘

چیف ایگزیکٹیو آفیسر ضلع پنچایت شلپا شرما نے آنگن واڑی مراکز اور اسکولوں میں بچوں کو ہر روز صاف پانی فراہم کیے جانے پر زور دیا۔

اس موقع پر محکمہ بجلی کے عہدیداران کو باور کرایا گیا کہ ’’دیہات میں پانی کے مسئلے کی سب سے اہم وجہ وولٹیج کی کمی ہوا کرتی ہے۔‘‘ جس کے لیے محکمہ بجلی کو وقت پر اور مناسب بجلی فراہم کیے جانے کا مشورہ دیا گیا۔

اس کے علاوہ محکمہ بجلی کے عہدیداران کو بعض دیہات میں رہائشی مکانات کے نزدیک سے گزرنے والی ہائی ٹینشن ترسیلی لائنوں کے سبب ممکنہ حادثات سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کیے جانے پر بھی زور دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.