عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر سطح پر اب تک دو میعادوں میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاڑی مزدورں پوری طرح متاثر ہیں۔
اس کے پیش نظر وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان مصیبت زدہ مزدوروں تک کھانا پہنچانے کا کام کررہے ہیں، اور عوام کو گھروں میں رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔
یہ فلاحی کام وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنان ذاتی اخراجات سے کر رہے ہیں۔ سبھی کارکنان وشو ہندو پریشد کے قومی ترجمان ششی کانت شرما کی رہنمائی میں مذکورہ فلاحی کام انجام دے رہیں رہے ہیں۔
کورونا وائرس کی وباء سے بچاؤ کے سلسلے میں ششی کانت شرما ان مزدوروں سے کہتے ہیں، آپ گھر پر رہیں، بحفاظت رہیں ہم آپ کے گھر آپ کا کھانا پہونچایین گے۔ ششی کانت شرما کہتے ہیں کہ یہ رایشن و کھانا بلا تفریق تمام مذہب اور ضرورت مند تک پہنچانے کا کام انجام دے رہے ہیں۔