ETV Bharat / city

کرناٹک: تین طلبا میں کورونا کی علامات - کرناٹک کے تین طلبہ میں کورونا وائرس کی علامات

ریاست کرناٹک میں تین طلبا میں کورونا وائرس کی علامات نظر آنے کے بعد انہیں منی پال کے کستوربا اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

three students of karnatka having corona symptoms
کرناٹک: تین طلبہ میں کورونا کی علامات
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 11:22 PM IST

ریاست کرناٹک میں تین طلبا میں کورونا وائرس کی علامات نظر آنے کے بعد انہیں منی پال کے کستوربا اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

ضلع صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے افسر ڈاکٹر چندرا سود نے جمعہ کو بتایا کہ تین طلبا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی علامات پائی گئی ہیں جن میں سے دو افراد کو کستوربا اسپتال میں 12 مارچ کو داخل کروایا گیا تھا جبکہ تیسرے کو آج داخل کیا گیا ہے۔

افسر نے بتایا کہ ان تینوں میں سے ایک طالب علم نے حال ہی میں امریکہ کی، دوسرے نے کویت اور تیسرے نے ملیشیا کا دورہ کیا تھا۔ تینوں کورونا وائرس کی تفتیشی رپورٹ کا انتظار ہے۔

اس درمیان کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا نے کورونا وائرس کی تشہیر کو روکنے کے لیے ریاست میں مال، تھیٹرز اور کالجز کو 14 مارچ سے بند کرنے کا آج اعلان کیا۔ یدیورپا نے محکمہ صحت اور کچھ پرائیویٹ اسپتالوں کے سینیئر افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد یہ اعلان کیا۔

کرناٹک میں ابھی تک کورونا وائرس کے کل 11 معاملے سامنے آئے ہیں۔ ریاست میں بدھ کےروز کورونا وائرس کے سبب 76 برس کے ایک شخص کی موت بھی ہوگئی ہے۔ یہ پورے ملک میں کورونا کے سبب موت کا پہلا معاملہ ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.