ریاست کرناٹک میں اجتماعی طور پر عبادت کرنے کے لیے جہاں تمام عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا ہے، وہیں ضلع یادگیر میں کرونا وائرس کے کیسز کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر تمام عبادت گاہوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ضلع انتظامیہ نے ضلع کے تمام عبادت گاہوں بشمول چرچ، مندر، مساجد پر مزید دو ہفتوں کی پابندی لگادی ہے، ضلع انتظامیہ کا کہنا یہ پابندی احتیاطی اقدام کے طور پر لگائی ہے۔
وہیں ضلع انتظامیہ نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔