ETV Bharat / city

عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں - کرناٹک لاک ڈاؤن پر اہم خبریں

ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے عوام اور حکومت دونوں فکرمند ہیں۔ حکومت باربار عوام سے احتیاطی اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کر رہی ہے۔ حکومت کے مطابق احتیاطی اقدامات پر عمل نہ کرنے پر لاک ڈاؤن کی نوبت بھی آسکتی ہے۔ حکومت کے اس طرح کے بیان سے عوام میں کافی خوف کا ماحول ہے۔

جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما عبدالقیوم انعامدار
عبدالقیوم انعامدار کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو
author img

By

Published : Apr 18, 2021, 3:49 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جنتادل سیکولر پارٹی کے رہنما عبدالقیوم انعامدار نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ 'مہاراشٹرا کے لاک ڈاؤن کا اثر ملک کی دیگر ریاستوں کے عوام پر بھی پڑ رہا ہے۔

مہاراشٹر کرناٹک کی پڑوسی ریاست ہے یہاں کے کئی لوگ روزگار کی تلاش میں مہاراشٹر کے شہر ممبئی اور پونے کا رخ کرتے ہیں۔ مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن کے بعد کئی نوجوان اپنے وطن کا رخ کررہے ہیں ایسے میں اگر کرناٹک میں بھی لاک ڈاؤن لگایا جائے گا تو عوام کا جینا محال ہو جائے گا۔

عبدالقیوم انعامدار کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو

کیونکہ گذشتہ برس لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے کئی لوگوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی تھیں، خاص کر یومیہ مزدوری کرنے والے افراد دوبارہ لاک ڈاؤن لگنے کی خبروں سے بے حد پریشان اور فکر مند ہیں۔ عبدالقیوم انعامدار نے حکومت سے اپیل کیا کہ کرناٹک میں لاک ڈاؤن نہ لگایا جائے کیونکہ لاک ڈاؤن کورونا سے بچانےکا حل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کو چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی اقدامات اور کورونا وائرس کی گائیڈ لائن دی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کیا جائے۔

عبدالقیوم انعامدار نے عوام سے اپیل کیا ہے کہ 'حکومت، محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جو احتیاطی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ان پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.