بھارت - چین مابین جاری کشیدگی کے سبب بھارت نے چینی کمپنیوں کے موبائل فون ایپلیکیشنز پر پابندی عائد کر رکھی ہیں۔ اس پابندی کے سبب ایپز کے استعمال کنندہ میں سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی ضرورت اپنی جگہ رہی لیکن ایپز نہ رہے۔
ایسی صورتحال میں سودیشی و مقامی سطح پر موبائل فون ایپ بنانے والی چھوٹی کمپنیوں کا تیزی سے قیام ہورہا ہے۔ شہر بنگلور میں ایسی ہی ایک چھوٹی کمپنی کا قیام عمل میں آیا ہے جس نے چینی ایپ کے طرز پر سوشل میڈیا چیٹنگ ایپ تیار کیا ہے۔
اس سلسلے میں کمپنی کے ڈائریکٹر سید جاوید قدیر نے کہا کہ' عالم بھر میں سوفٹ ویئر ڈیویلیپرز بھارتی ہیں لیکن سوفٹ ویرز امریکی یا چینی ہیں، لیکن ہماری یہ کوشش ہے کہ ٹیکنالوجی کو بھارت میں بھی ڈیویلوپ کریں اور دوسرے ممالک کو یہ ایکسپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں: بھارت نے سری لنکا سے 40 ماہی گیروں کی جلد رہائی کا کیا مطالبہ
اس سے نہ صرف ہم مزید قابل ہوں گے بلکہ مقامی سطح پر نوکاریاں و کاروبار میں بھی ملیں اضافہ ہوگا۔