ETV Bharat / city

گلبرگہ کارپوریشن انتخابات: مجلسی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

گلبرگہ سٹی کارپوریشن انتخابات کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

مجلسی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری
مجلسی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری
author img

By

Published : Aug 19, 2021, 10:25 PM IST

کرناٹک میں گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے انتخابات 3 ستمبر کو منعقد ہوں گے جس کےلیے آج آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے جس میں 10 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

گلبرگہ کارپوریشن انتخابات: مجلسی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری

اس موقع پر ایم آئی ایم کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین، گلبرگہ کے صدر عبدالرحیم مرچی، اور حلقہ اسمبلی گلبرگہ شمال سے مجلس کے امیدوار رہے الیاس سیٹھ موجود تھے جبکہ انہوں نے 10 امیدواروں میں بی فارم تقسیم کئے۔

کوثر محی الدین نے کہا کہ مجلس کی جانب سے پہلی مرتبہ کرناٹک کارپوریشن انتخابات میں حصہ لیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس کی کامیابی ک بعد گلبرگہ کی ترقی کےلیے کام کیا جائے گا۔ مجلس بلالحاظ مذہب و ملت عوام کی ترقی کےلیے کام کرتی ہے۔ انہوں نے عوام سے مجلس کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد دوسری فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ کارپوریشن انتخابات: جنتادل سیکولر دفتر پر ٹکٹ کے خواہشمندوں کا ہجوم

مجلس نے وارڈ نمبر 1 سے بی بی فاطیمہ معندین، وارڈ نمبر 4 سے عظیم پٹیل، وارڈ نمبر 15 سے عرفانہ بیگم شیج احمد، وارڈ نمبر 17 سے محمد فیاض، وارڈ نمبر 20 سے تنویر سلطانہ شمش الدین خطیب، وارڈ نمبر 22 سے عبدالرحیم مرچی، وارڈ نمبر 27 سے سید جیلان، وارڈ نمبر 40 سے فیاض پٹیل، وارڈ نمبر 41 سے معراج بیگم اعجاز احمد انعامدار، وارڈ نمبر 21 سے محمد اظہرالحق کو بی فارم دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.