ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کے کنوینر جمال نے کہا کہ ضلع یادگیر میں مختلف کالجوں اور اسکولوں کے 400 لیکچرار اور 1800 اساتذہ کی تنخواہیں پچھلے چار پانچ مہینے سے نہیں ملی ہیں۔
جمال نے مزید کہا کہ ریاست کے 413 سرکاری فرسٹ گریڈ کالجز میں 14564 لیکچررز اور 21150 اساتذہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشان حال لیکچررز اور اساتذہ کو تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن کے کنوینر جمال نے وزیر اعلی کرناٹک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد گیسٹ لیکچررز اور اساتذہ کی رکی ہوئی تنخواہ ادا کریں تاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے چل رہے لاک ڈاؤن میں کچھ راحت مل سکے۔ اس موقع پر آل انڈیا ڈیموکریٹک یوتھ آرگنائزیشن یادگیر کے دیگر ذمہ داران موجود تھے۔