ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں خطرناک کورناوائرس سے بچاو کے لیے جنگی خطوط پر کیے جانے والے اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے گلبرگہ اور بیجاپور ضلع انتظامیہ نے مہاراشٹرا کے لیے بس خدمات کو معطل کیا ہے۔
پڑوسی ریاست مہاراشٹر جہاں کوروناوائرس کے متاثر ین کی تعداد زیادہ ہے۔ اس کو لیکر گلبرگہ اور بیجاپور انتظامیہ نے اپنی اپنی بس سروسز کو بند کردینے کا اعلان کیاہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر بی شرتھ نے کہا کہ یہ فیصلہ مہاراشٹر کی صورت حال کے پیش نظر لیاگیا ہے۔ جہاں کورناوائرس کے متاثر ین کی تعداد زیادہ ہے۔ اور اسے لیے مہاراشٹر کی طرف جانے والی بسیز کو روک دیا جارہا ہے۔
انھوں نے اس موقع پر بیرون ملکوں سے لوٹے افراد سے اپیل کی کہ وہ ای ایس آئی سی ہسپتال میں جاکر اپنی میڈیکل جانچ کرائیں اور اپنے سفر کی تفصیلات سے ہسپتال انتظامیہ کو واقف کروائیں۔