ریڈ روز اسکول کی جانب سے تمام مہمانوں کی گل پوشی کی گئی۔ خاتون ٹیچر ہاجرہ بیگم نے سالانہ تعلیمی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر محکمہ تعلیم کے بلاک ایجوکیشن آفیسر محمد گلشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ' حکومت ہر بچے کو تعلیم دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ وہ سرکاری اسکول ہو یا غیر سرکاری اسکول علم حاصل کرنا بچے کا بنیادی حق ہے۔'
انہوں نے اس موقع پر اسکول کے تمام اساتذہ اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور طلبا و طالبات کے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم پر زیادہ توجہ دیں کیونکہ ایک انسان کا سب سے بڑا اثاثہ اور سب سے بڑی دولت اس کا اولاد ہوتا ہے۔ اگر اولاد تعلیم یافتہ اور فرما بردار ہو تو والدین کے لیے باعث فخر بات ہے۔ اس موقع پر مختلف جماعتوں کے طلبہ و طالبات نے کلچرل پروگرام پیش کیےخطاب۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم کےضلع افسر محمد گلشن، محمد شعیب الحق، محمد زبیر، سیدہ مبین عشرت، ڈاکٹر امریش ویر نائیک، وزیر الدین کے علاوہ دیگر مہمانوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز محکمہ تعلیم کے ضلع آفیسر محمد گلشن نے شمع روشن کرکے کیا۔
امریش ویر نائک نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔