ETV Bharat / city

بنگلور کارپوریشن انتخابات، سپریم کورٹ کی روک

بی بی ایم پی کے انتخابات پر برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور اپوزیشن کانگریس میں کے درمیان گھماسان جاری ہے۔

bbmp corporation elections wont be conducted anytime soon SC to decide about the next date

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 10:22 PM IST

بنگلور: بنگلور کارپوریشن انتخابات (بی بی ایم پی) کارپوریٹرز کی مدت 3 مہینوں قبل ہی ختم ہو چکی ہے، لہذا کارپوریشن کے لیے انتخابات منعقد کیے جانے ہیں۔

ویڈیو

بی بی ایم پی کے انتخابات پر برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور اپوزیشن کانگریس میں کے درمیان گھماسان بنا ہوا ہے۔ اپوزیشن چاہتی ہے کہ انتخابات فوراً منعقد کیے جائیں لیکن بی جے پی انہیں آگے دھکیلنا چاہتی ہے۔

اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سابق بی بی ایم پی کارپوریٹر ڈاکٹر مجاہد پاشاہ نے بتایا کہ بی بی ایم پی انتخابات پر ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی گئی تھی جس پر شنوائی کے بعد ہائی کورٹ نے حکومت کرناٹک کو ہدایات دی تھی کہ آئندہ 6 ہفتوں میں بی بی ایم پی کارپوریشن کے انتخابات منعقد کرائے جائیں۔ ہائی کورٹ کے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے حکومت کرناٹک نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر اسٹے لگایا اور اس کی اگلی سماعت کی تاریخ 5 فروری مقرر کی ہے۔

یاد رہے کہ بی جے پی نے بنگلورو کارپوریشن کی موجودہ وارڈز کی تعداد 198 سے بڑھاکر 243 کردی ہے اور اس وجہ کو آگے رکھتے ہوئے بی جے پی یہ چاہ رہی ہے کہ انتخابات کی تاریخ بڑھائی جائے۔

ڈاکٹر مجاہد پاشاہ کہتے ہیں کہ انتخابات میں تاخیر سے عوام الناس کا پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑیگا کہ عوامی نمائندوں کی عوامی خدمات کی کوئی کام نہیں ہوگا۔ اسی لیے ان کی مانگ ہے کہ جلد از جلد ان انتخابات منعقد کیے جائیں، لیکن اب ان انتخابات کی تاریخ کے لیے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار کرنا ہوگا آئندہ 5 فروری کو ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.