ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت کی جانب سے انسداد گئو کشی قانون کے نفاذ کی وجہ سے رواں برس عید الاضحٰی کے موقع پر بڑے جانوروں کی ذبیحہ یا قربانی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
- مزید پڑھیں: کرناٹک: گئوکشی پابندی سے 25 لاکھ افراد بے روزگار
- انسداد گئوکشی معاملہ: ہائیکورٹ کا پی آئی ایل میں ترمیم کا حکم
- قانون بننے تک گایوں کے نقل و حمل پر سخت کارروائی نہیں کی جائے گی: کرناٹک حکومت
بقرعید کے موقع پر قربانی کے لیے بیرونی علاقوں سے لائے جارہے بڑے جانوروں کو محکمہ پولیس کی جانب سے ضبط کیا جارہا ہے۔ تاہم محکمہ پولیس کی جانب سے واضح طور ہر ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ریاست میں جو انسداد گوکشی قانون کا نفاز ہے اس پر پوری طرح سے عمل کیا جائے گا۔