بہار کے بیگو سرائے ضلع میں فرائض میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں منجھول پولیس آﺅٹ پوسٹ کے تھانہ صدر سمیت دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ اوکاش کمار نے اتوار کو یہاں بتایا کہ منجھول پولیس آﺅٹ پوسٹ کے تھانہ صدر سبودھ کمار اور داروغہ سریش کمار کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شراب برآمدگی کے سلسلے میں ملزم کو چھوڑنے کے معاملے میں ان پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد کیس: 1528 تا 2017 کے درمیان کیا ہوا؟
کمار نے بتایا کہ چار دن قبل منجھول پولیس نے چھاپے ماری کے دوران شراب برآمد کی تھی۔ اس معاملے میں ان پولیس افسران نے شراب اسمگلر کے فرار ہونے کی بات کہی تھی۔ جانچ کے دوران مذکورہ چھاپے ماری سے متعلق باتیں اسٹیشن ڈائری میں درج نہیں کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لاپرواہی کے دیگر معاملے میں بھی دونوں پولیس اہلکار قصور وار پائے گئے ہیں۔