ETV Bharat / city

بہار کے ارریہ میں ضرورت مندوں کو امداد

ریاست بہار میں ارریہ ڈسٹرکٹ جج نے راحت رسائی گاڑی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

بہار کے ارریہ میں ضرورت مندوں کو امداد
بہار کے ارریہ میں ضرورت مندوں کو امداد
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 6:47 PM IST

ضلع میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مصیبت جھیل رہی عوام کی مدد کے لئے ہر سطح پر لوگ ضرورت مندوں کے درمیان راحت رسائی کا سامان لے کر پہنچ رہے ہیں تاکہ انہیں کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسی ضمن میں آج ارریہ کورٹ کے ضلع جج پیوش کمل دکشت کی صدارت میں ایک نشست منعقد ہوئی۔ اس موقع پرضرورت مندوں کو مشترکہ طور پر راحت پہنچانے پر اتفاق رائے ہوا، اس کے بعد شہر کے 6 الگ الگ جگہوں پر رہ رہے 450 سے زیادہ ضرورت مند اہل خانہ میں غلہ و دیگر اشیا تقسیم کرائی گئی۔

ارریہ کورٹ عہدیداروں کے ذریعہ ارریہ پولس کے تعاون سے راحت رسانی کی گاڑی کو ضلع جج پیوش دکشت ،فیملی جج رمیش چندر و سی جے ایم آنند سنگھ نےہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

ایس ڈی پی او پشکر کمار و نگر تھانہ انچارج کنگ کندن کی مدد سے کورٹ انتظامیہ انچارج شیام بہاری سنگھ کی قیادت میں رانی گنج تھانہ کے تحت چھتیونا گرام کے مسہری ٹولہ کے 40 خاندان و چھتیونا نوٹولیہ بستی کے 17 ضرورت مند خاندان کے درمیان کارے لال منڈل کی نگرانی میں راحت سامان کی تقسیم ہوئی۔

وہیں ارریہ آر ایس واقع رجوکھر میں 40 خاندان، زیرو مائل واقع 36 خاندان، گیاری میں 300 خاندان اور گوڑھی چوک کے پاس رہ رہے 55 غریب خاندانوں کے درمیان سامان تقسیم ہوا۔

اس موقع پر ضلع جج پیوش دکشت نے کہا کہ ایسے وقت میں ضرورت مندوں کے کام آنا ہمارا اخلاقی اور آئینی فریضہ ہے۔ اس کورونا وائرس سے اب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں جا چکی ہے۔ خود ہمارے ملک میں ہزاروں لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی جان بھی گئی ہے۔ اس لئے اس لاک ڈاؤن میں جہاں جس جگہ ضرورت ہو لوگ حسب حیثیت ان کی مدد کریں۔ اس موقع پر ارریہ کورٹ کے ججز کے علاوہ کئی اعلیٰ افسران موجود تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.