ETV Bharat / city

پنجاب: شدید گرمی کی وجہ سے ایک شخص کی موت - گرج چمک کے ساتھ بارش

ریاست پنجاب کے بھٹنڈا میں شدید گرمی کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 5 جولائی سے بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔

چندی گڑھ: شدید گرمی کی وجہ سے ایک شخص کی موت

author img

By

Published : Jul 4, 2020, 9:05 PM IST

جنوبی مانسون کے روٹھ جانے سے شمال مغربی خطے میں زبردست مرطوب گرمی پڑ رہی ہے اور ہفتہ کو پنجاب کے شہر بھٹنڈا میں گرمی کی وجہ سے ایک سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔

موسمیاتی مرکز کے مطابق 5 جولائی سے سرگرم مون سون کی وجہ سے شمال مغرب میں اچھی بارش کا امکان ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے اور 5 جولائی اور چھ جولائی سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا انتباہ کیا گیا ہے۔ 7 جولائی تک موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

شدید گرمی کی وجہ سے پنجاب کے شہر بٹھنڈا میں اچانک ایک سائیکل سوار گر کر بیہوش ہوگیا جس دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔

بٹھنڈا کا درجہ حرارت 42 ڈگری تک جا پہنچا، اس کی وجہ سے ہریانہ کے سرسا اور حصار میں درجہ حرارت ایک بار پھر 44 ڈگری تک جا پہنچا، جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید لو کا سامنا کرنا پڑا۔ تیز دھوپ میں مرطوب آب و ہوا کی وجہ سے لوگ پسینہ سے تر بتر ہوتے رہے۔ لوگ اس بیمار کرنے والی گرمی سے بچنے کے لئے اپنے گھروں سے نہیں نکل رہے ہیں۔

امرتسر، لدھیانہ، روہتک، بھونی، پٹیالہ، پٹھان کوٹ میں 38 ڈگری، ہلوارا اور آدم پور میں درجہ حرارت بالترتیب 41 ڈگری، انبالہ اور چندی گڑھ میں 39 ڈگری رہا۔ صبح سے ہی آسمان سے گرمی برستی رہی، لہذا لوگ گرمی سے پریشان رہے۔ دہلی کا درجہ حرارت 41 ڈگری، سری نگر 34 ڈگری اور جموں میں 40 ڈگری رہا۔

ہماچل پردیش میں کہیں کہیں بارش ہونے کی وجہ سے گرمی سے کچھ راحت ملی۔ شملہ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ شملہ میں دس ملی میٹر، سندر نگر 13 ملی میٹر، کانگڑا 40 ملی میٹر اور دھرم شالا 49 ملی میٹر سمیت کچھ مقامات بارش ہوئی جس کے باعث شملہ کا درجہ حرارت 24 ڈگری، منالی 28 ڈگری، بھنتور 34 ڈگری، دھرم شالہ 34 ڈگری، منڈی 33 ڈگری، سندر نگر، کانگڑ 34 ڈگری، ناہن 32 ڈگری، اونا 39 ڈگری، کالپا 28 ڈگری اور سولن 32 ڈگری رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.