ETV Bharat / city

International Women's Day Celebrate in Rampur: 'خواتین کو اپنے حقوق کی تئیں بیداری کی ضرورت' - Mohammad Ali Jauhar University

عالمی یوم خواتین کے موقع پر ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع محمد علی جوہر یونیورسٹی میں یوم خواتین کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے اپنی خصوصی بات چیت میں طلباء و طالبات خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق پر گفتگو کرتے ہوئے کئی اہم باتوں کا تذکرہ کیا Holding a program at Mohammad Ali Jauhar University on the occasion of Women's Day۔

International Women's Day Celebrate in Rampur

author img

By

Published : Mar 8, 2022, 8:15 PM IST

رامپور: خواتین کی خصوصی تقریبات کا انعقاد کرکے رامپور میں بھی عالمی یوم خواتین منایا گیا۔ رامپور کی محمد علی جوہر یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے ای ٹی وی بھارت سے خواتین کے مسائل اور ان کے حقوق سے متعلق خصوصی بات چیت کی Celebrate World Women day in Jauhar University Rampur۔

ویڈیو دیکھیے۔

طالبات نے کہا کہ ریاست میں خواتین کے ساتھ بڑھتے جنسی جرائم اور استحصال سے متعلق سوال کے جواب میں آمنہ محفوظ نے کہا کہ خواتین کے اندر اپنے حقوق کے تئیں بیداری کی بہت کمی ہے اگر خواتین بیدار ہوجاتی ہیں تو خواتین کے بہت سے مسائل کم ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جہیز کے نام پر رونماء ہونے والے گھریلو تشدد کی شکار خواتین کو خودکشی جیسے مایوس کن راستوں سے اجتناب کرنا چاہئے۔
وہیں کرناٹک میں حجاب کے مسئلہ پر بولتے ہوئے طالبہ مدبرہ جمال نے کہا کہ حجاب ہمارا مذہبی حق ہے۔ اسلام میں حجاب کی کافی اہمیت بتائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا آئین بھی ہمیں اپنے مذہب کے مطابق پہننے اوڑھنے کی آزادی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہمارے اوپر پابندی لگائے کہ یہ پہننا ہے اور یہ نہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے یوم خواتین اور موجودہ معاشرے میں خواتین کے حقوق کی بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی معاشرے میں یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ خواتین کو پہلے والد اور اپنے شوہر کے مطابق چلنا ہوتا ہے اور جب بیٹے بڑے ہو جاتے ہیں تو ان کے مطابق اپنی زندگی گزارنی ہوتی ہے۔ مدبرہ نے کہا کہ خواتین کو اپنے فیصلے لینے سے آج بھی محروم رکھا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

اس دوران طالب محمد سالم علی نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کا پیغام یہی ہے کہ تمام لوگوں کو خواتین کا احترام اور عزت کرنی چاہئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.