ETV Bharat / city

40 روز بعد بازاروں میں لوٹی رونق، ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ - رامپور، اترپردیش

ریاست اترپردیش کے رامپور میں کورونا کرفیو کے 40 روز بعد بازاروں میں دوبارہ رونق لوٹتی نظر آ رہی ہے۔ یکم جون سے آج اترپردیش کے بیشتر اضلاع سے کورونا کرفیو میں راحت دیتے ہوئے زندگی کی متعدد سرگرمیوں کو کھول دیا گیا ہے۔ ان بازاروں کی دکانوں کو ہفتہ میں پانچ روز پیر سے جمعہ تک کھولے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ جس سے تاجروں اور خریداروں نے اپنے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

Markets open after 40 days, ETV Bharat ground report
40 روز بعد بازاروں میں لوٹی رونق، ای ٹی وی بھارت کی گراؤنڈ رپورٹ
author img

By

Published : Jun 1, 2021, 9:02 PM IST

کورونا کی دوسری ہولناک لہر میں کورونا کی چین کو توڑنے کے لئے ریاستی سطح پر گذشتہ 40 روز سے کورونا کرفیو جاری تھا جو کورونا معاملوں میں آئی کافی کمی کو دیکھتے ہوئے یکم جون سے کچھ شرائط کے ساتھ انلاک کر دیا گیا ہے۔ انلاک ہونے سے بازاروں میں ایک مرتبہ پھر رونق لوٹتی دکھائی دے رہی ہے۔

ویڈیو

جامع مسجد رامپور کے ارد گرد واقع مشہور شاداب مارکیٹ پہنچ کر ہم نے تاجروں اور خریداروں سے بات کرکے ان احساسات کو سنا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران جہاں تاجروں نے بازار کھلنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا تو وہیں انہوں نے کورونا کرفیو کے دوران ہوئے نقصانات کا بھی ذکر کیا۔

Markets open after 40 days
40 روز بعد بازاروں میں لوٹی رونق

وہیں اس موقع پر خریداروں نے ہم سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کافی مدت کے بعد بازار میں خریداری کرنے پہنچے ہیں اور وہیں ان کو کورونا کی تیسری لہر کا ڈر بھی ستا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.