ETV Bharat / city

بریلی: 8 مارچ سے ڈومسٹک فلائٹ کے آغاز کا امکان - بریلی پرائیویٹ ایئر ٹرمینل

بریلی کے لوگوں کے لیے یہ خبر کسی خوش خبری سے کم نہیں ہے۔ یہاں فضائی سفر کا خواب حقیقت میں تبدیل ہونے کے دن نزدیک آ رہے ہیں۔ اگر کوئی رکاوٹ نہیں آئی اور سب کچھ درست رہا تو اگلے مہینے یعنی مارچ کی 8 تاریخ سے بریلی اور دہلی کے درمیان ڈومیسٹک فلائٹ کا آغاز ہو جائے گا۔

domestic-flights-likely-to-start-from-march-8
بریلی: 8 مارچ سے ڈومسٹک فلائٹ کے آغاز کا امکان
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 1:06 PM IST

بریلی میں چوبیس برس کے طویل عرصہ کے بعد لوگوں کو فضائی سفر کی سہولیت ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ یہاں سے الائنس ایئر لائنس نے فلائٹ شروع کرنے کے لیے ترشول ایئر بیس اتھارٹی سے اجازت طلب کی ہے۔ اس کے علاوہ اِنڈیگو ایئر لائنس نے بھی بریلی سے اپنی فلائٹ سروسز شروع کرنے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ اِنڈیگو کی جانب سے ائیرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کو دی گئی تجویز میں 29 اپریل سے ممبئی اور 4 مئی سے بنگلور کے لیے فضائی خدمات شروع کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

ویڈیو

اب سے تقریباً چوبیس برس قبل 23 اگست سنہ 1997ء کو اُس وقت اتر پردیش کی وزیر اعلیٰ مایاوتی نے شہر سے تقریباً 8 کلومیٹر کے فاصلہ پر میور ون چیتنا سنٹر کے پاس ”بریلی پرائیویٹ ایئر ٹرمینل“ کا افتتاح کیا تھا۔ اس کے بعد زمین کو حصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوا۔ کچھ لوگ اس منصوبہ کے خلاف عدالت چلے گئے، اس لیے زمین کے حصول میں تاخیر ہوتی گئی۔ حکومتیں آتی اور جاتی رہیں اور بریلی پرائیویٹ ایئر ٹرمینل کی فائل کبھی تیز اور کبھی سست رفتار سے بریلی اور لکھنؤ کے درمیان چکّر لگاتی رہی۔

domestic-flights-likely-to-start-from-march-8
8 مارچ سے ڈومسٹک فلائٹ کے آغاز کا امکان

سماجوادی پارٹی کے دورِ حکومت میں افسران نے عدالت میں تمام معاملوں کی پیروی کر کے زمین حاصل کی اور ایئر پورٹ میں تعمیری کام کرایا۔ گزشتہ برس سنہ 2019ء میں پارلیمانی انتخابات سے قبل بریلی کے رکن پارلیمنٹ سنتوش گنگوار نے اس ایئر پورٹ کا افتتاح کر دیا لیکن فلائٹ شروع نہیں ہو سکی تھی۔ اب وہ وقت بھی آیا ہے، جب چوبیس برس قبل شروع ہوئے اِس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ اب اِس کا نام ”بریلی پرائیویٹ ایئر ٹرمینل“ کے بجائے ”بریلی ایئر پورٹ“ ہو گیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ فلائٹ کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے ترشول ایئر فورس کی ہوائی پٹّی کا استعمال کیا جائےگا۔

بریلی سے ممبئی- بنگلور تک فضائی خدمات شروع کرنے کے بارے میں کوئی چرچہ نہیں ہوئی تھی۔ حال ہی میں مرکزی وزیر سنتوش گنگوار نے مرکزی ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کی اور بریلی ایئر پورٹ سے جنوبی ہندوستان، ممبئی، دہلی، لکھنؤ، پریاگراج شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ بریلی – دہلی پرواز کے لیے شیڈول جاری ہو گیا ہے۔ بریلی ایئر پورٹ سے ممبئی- بنگلور سروس بھی جلد ہی شروع ہوجائے گی۔ دیگر بڑے شہروں کو بھی جنوبی ہندوستان کے ساتھ پروازوں کو جوڑنے کا پلان ہے۔ مرکزی ہوابازی وزارت کی جانب سے بریلی ایئر پورٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

اِنڈیگو ایئر لائنس کی آمد سے بریلی ہوائی اڈّے کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔ ممبئی - بنگلور کے لیے خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی صنعتی، صحتی اور تعلیمی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ فضائی سفر کے تجربہ کار اور قابل شہریوں کا خیال ہے کہ ممبئی، بنگلور اور دہلی جیسے بڑے شہروں کے لیے فضائی سفر شہر بریلی کے لیے ایک اعزاز ثابت ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.