اس کے پیش نظر درگاہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں میں واقع مدرسہ منظر اسلام کے مفتی عبد الرحیم نشتر فاروقی نے اسلام میں بیٹیوں کے حقوق کے بابت لوگوں کو مزید معلومات دی ہے۔
اسلام میں بیٹیوں کے اعلیٰ مقام اور احترام کے بابت لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں پرورش پانے والی بیٹیوں کے ساتھ بہتر سے بہتر سلوک کریں۔ اُن کی ضروریات، سہولیات اور تعلیمات پر خاص توجہ دیں۔ اسلام میں بیٹوں کی طرز پر بیٹیوں کے بھی حقوق ہیں۔ بیٹیوں کے ساتھ کسی بھی صورت میں حق تلفی نہ کریں۔
مفتی عبد الرحیم نشتر فاروقی نے مزید کہا کہ بیٹیوں کے ساتھ حسن سلوک اور اچھی پرورش جنت کے راستہ کھولتی ہے۔ اسلام نے بیٹیوں کو اللہ کی رحمت قرار دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص بیٹیوں کی اچھی پرورش اور اُن کی بہتر تعلیم و تربیت کرے اور بیٹوں کے موازنہ میں بیٹیوں کو کمتر نہیں جانتا ہے، تو اُس کے لیئے جنت ہے۔ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے، جس نے باپ کی جائیداد میں بیٹیوں کا بھی حصّہ قائم کیا ہے۔
وہیں دوسری طرف آل انڈیا تنظیم علماء اسلام کے جنرل سکریٹری مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کئی فرقہ پرست تنظیمیں ہیں۔ جو اسلام اور مسلمانوں پر غلط فہمی پھیلا رہے ہیں۔ یہ لوگ مسلم نوجوانوں کو گمراہ کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔
مولانا شہاب الدین نے واضح طور پر کہا ہے کہ تمام سُنّی مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچّوں پر نظر رکھیں اور اُنکی سماجی کارکردگی پر بھی غور و فکر کریں اور نظر بھی رکھیں۔ فرقہ پرست طاقتیں ملک میں امن و امان ختم کرکے ماحول کو خراب کرنے کی ہر وقت کوششیں کرتی رہتی ہیں۔