سوپور:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج منی بس ایسوسی ایشن کے ڈرائیوروں نے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔Sopore Mini Bus Association Press Conference پرس کانفرنس میں ڈرائیوروں نے تین برسوں کے دوران ہورہے مشکلات کا تذکرہ کیا کے۔انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ شعبہ کو پچھلے تین برسوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی تلافی ناممکن ہے۔
منی بس ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ ہر روز ایک نئے قانون بنا رہی ہے جس کے سبب ان شعبے سے جڑے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ڈرائیوروں نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ان پر زبردستی سے ٹوکن ٹکس عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دور میں بازاروں میں کافی مہنگائی ہے اور ان کی آمدانی بہت کم ہے تو اس حالت میں وہ ٹول ٹیکس دینے کے اہل نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جو بھی نیا قانون بنتا ہے وہ صرف اور صرف اور صرف ٹرانسپورٹروں پر لاگو ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے تین برسوں سے کورونا وائرس کے چلتے انہیں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا اور اب امید تھی کہ اس برس ٹرانسپورٹر اچھا کام کرتے لیکن بدقسمتی سے یوٹی انتطامیہ سخت قانون بنا کر انہیں پھر سے پریشانی میں مبتلا کر رہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے ایسے قانون کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ ٹرانسپورٹر اس برس اچھے طریقے سے اپنا روزگار کما سکے۔