مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سلطان پورہ پٹن گاؤں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا Villagers Protest Over Lack of Drinking Water نہیں ہے۔ اس دور میں بھی لوگ بغیر فلٹریشن یعنی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
اس ترقی یافتہ دور میں بھی پینے کے صاف پانی کا میسر نہ ہونا افسوس کی بات ہے۔ کیونکہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور محال ہے۔
سلطان پورہ پٹن کے باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں صاف پینے کا پانی مہیا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوپانی دستیاب ہے وہ پانی پینے اور کھانا پکانے کے قابل نہیں ہے۔
مقامی باشندوں ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ جو پانی علاقہ میں دستیاب ہے وہ ناقابل استعمال ہے۔ مقامی باشندے آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔
ان کے مطابق علاقہ میں ایک فلٹریشن پلانٹ تو موجود ہے، تاہم محکمہ جی جانب سے اس کی صفائی نہیں کی جارہی ہے۔ ان کے مطابق جمع پانی میں آئے دن مُردہ کبوتر پائے جاتے ہیں اور لوگ وہی پانی پینے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں:Residents stage protest against water shortage: پینے کے پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاج
مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں موجود فلٹریشن کرکے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ لوگوں کو ناصاف پانی کی وجہ سے پیدا شدہ مشکلات سے نجات مل سکے۔