ETV Bharat / city

سوپور میں گولیوں کی آواز Gunshots in sopore

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 4:16 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے آرم پورہ علاقے میں دوپہر کے وقت گولیوں کی گونج سنائی دی گئی۔

سوپور میں گولیوں کی آواز
سوپور میں گولیوں کی آواز

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے آرم پورہ علاقے میں دوپہر کے وقت آج گولیوں کی گونج سنائی دی گئی۔

سوپور میں گولیوں کی آواز

ذرائع کے مطابق آج دوپہر کے قریب اچانک سوپور کے آرم پورہ علاقے میں گولیوں کی گونج سنائی دی گئی ۔اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی کاروائی جاری کی۔

یہ بھی پڑھیں:

Sopore Encounter: سوپور قصبہ میں انکاونٹر، تین عسکریت پسند ہلاک

خبر لکھنے تک کسی کے بھی مارے یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

آپ کو بتادیں سوپور کے گنڈ براٹھ میں 21 جون کو ہونے والے انکاؤنٹر میں تیں عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں میں ڈانگر پورہ کا رہنے والا مدثر احمد پنڈت بھی شامل ہے جو پولیس کے مطابق سیاسی کارکنوں، فورسز اہلکاروں اور عام شہریوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔ پنڈت کافی عرصے سے علاقے میں لشکر طیبہ تنظیم کے کمانڈر کی حیثیت سے سرگرم تھا۔

ہلاک شدہ ایک اور عسکریت پسند کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ پاکستان کا رہنے والا تھا۔ پولیس کے مطابق اسرار عرف عبداللہ نامی یہ عسکریت پسند سوپور اور اس کے مضافات میں 2018 سے سرگرم تھا۔

تیسرے ہلاک شدہ عسکریت پسند کی شناخت خورشید احمد میر کے طور ہوئی ہے جو براٹھ کلان گاؤں کا رہائشی تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.