پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور سجاد پرویز ،امپلائیز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد رفیق راتھر،ڈایٹ سوپور کے پرنسپل نذیر احمد ریشی، ایچ او ڈی ڈایٹ سوپور ،میڈیکل آفیسر ہیلتھ ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر عنایت ،سابق چیف ایجوکیشن آفیسر بارہمولہ کے ساتھ ساتھ تمام گورنمنٹ ہائر سکنڈری اسکولوں کے پرنسپلز اور ہیڈ ماسٹرس نے شرکت کی۔
اس دوران میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عنایت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 'اگر معاشرے کے اندر کسی طرح کی کوئی پریشانی یا کوئی فرد مہلک مرض میں مبتلا ہو یا اگر کوئی شخص اچانک گر پڑے، تو پہلے ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبروں پر جلدی رابطہ قائم کرکے اس سے نزدیکی ہسپتال پہنچایا جائے تاکہ اس کی جان بچائی جائے'۔
ڈاکٹر عنایت نے فرسٹ ایڈ کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔ ڈاکٹر عنایت نے اس بات سے بھی سامعین کو آگاہ کیا کہ' اگر گھر کے اندر کوئی بھی حادثہ پیش آئے یا کوئی آگ کی وجہ سے جل جائے گا تو اس وقت ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کس طرح سے ہمیں اس انسان کو بچانے کی کوششیں کرنی چاہیے تو اس کی جان بچ جائے گی'۔
اس حوالے سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور سجاد پرویز نے بھی اس پروگرام میں ناگہانی آفت کے حوالے سے روشنی ڈالی اور کہا کہ بہت سارے آفتیں ایسی ہیں جن کو ہم نظر انداز کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم کشمیر کی بات کریں گے تو آپ کو یاد ہوگا کہ پچھلے تین ماہ کے اندر بہت ساری خودکشی کے معاملے سامنے آگئے اس پر ہمیں سوچنا چاہیے اور آگے آنا چاہیے تاکہ ہم اس خطر ناک بیماری کو پوری طرح سے قابو کر سکیں گے۔
مذکورہ آفیسر نے مزید کہا کہ کورونا وائرس بھی ایک آفت ہے اس سے ہمیں کیسے بچنا ہے اور اپنے آس پاس کے رہنے والے لوگوں کو بھی کیسے مدد کرکے ان جیسے مہلک بیماریوں سے بچنا چاہیے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے محمد رفیق آرتھر نے بھی ناگہانی آفت سے بچنے کی لیے مختلف تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیتے ہو کہا کہ ہمیں طلبہ و طالبات کو بچاو کی کاروائی سے جانکاری فراہم کردینے کی بھی اشد ضرورت ہے اور اس پر زور دینا ہے تاکہ ہم ان ناگہانی آفات سے بچ سکیں گے۔
انہوں نے مزید سامعین کو اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ بڑھتے ہوئے خود کشی کے واقعات ہمارے لیے باعث تشویش ہے جس کے لیے اساتذہ کو اپنا رول ادا کرنا پڑے گا اور آگے آنا چاہیے۔۔
یہ بھی پڑھیں:
پروگرام کے آخر پر ڈایٹ سوپور کے پرنسپل نذیر احمد ریشی صاحب نے تمام ہائر سکنڈری پرنسپلز ،ہیڈ ماسٹرز، بالخصوص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور اور جموں و کشمیر ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد رفیق آرتھر کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ، جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کرکے اس ورکشاپ میں حصہ لیا۔