ETV Bharat / city

سورت منڈی کے وفد نے سوپور پھل مارکٹ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Oct 22, 2021, 10:25 PM IST

گجرات میں سورت فروٹ منڈی کے چیرمین نے سوپور فروٹ منڈی کا دورہ کرکے یہاں مہوہ کے بیوپاریوں سے بات چیت کی۔

سورت منڈی کے وفد نے سوپور پھل مارکٹ کا دورہ کیا
سورت منڈی کے وفد نے سوپور پھل مارکٹ کا دورہ کیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور قصبہ کو ایشیاء کی دوسری سب سے بڑی فروٹ منڈی کی وجہ سے شہرت حاصل ہے جبکہ سورت کی فروٹ منڈی کے چیرمین رمن بھائی پٹیل کی صدارت میں ایک وفد نے یہاں کا دورہ کیا۔ وفد نے کشمیر بالخصوص شمالی کشمیر کے مختلف میوہ بیوپاریوں سے ملاقات کی اور مختلف علاقوں کے کسانوں سے بھی بات چیت کی۔

سورت سے آئے وفد نے یہاں کے کسانوں سے سیب کے حوالے سے بات چیت کی اور کہا کہ سوپور آنے کا مقصد سیب سے وابستہ لوگوں افراد سے ملاقات اور انہیں مدد فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیب کی خرید و فروخت میں اہم کردار ادا کرنا بھی وفد کا مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سوپور: فوج نے نوجوانوں، بچوں میں مفت اسپورٹس کٹس تقسیم کیے

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے یہاں کے کسانوں کے ساتھ ان کے باغ میں جاکر بھی بات چیت کی جبکہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ حکومت کی جانب سے کسانوں کی جانب توجہ نہیں دی جارہی ہے جس سے کسان کافی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے علاوہ دیگر ریاستوں میں کشیر کے سیب کو اچھے داموں میں فروخت کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ یہاں کے کسانوں کو فائدہ ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.