ETV Bharat / city

کورونا وائرس: شمالی کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن - ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ

ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے کہا کہ غزائی اجناس کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور بہت جلد اسے صارفین تک پہنچانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

coronavirus: north kashmir observes complete lockdown
شمالی کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 8:52 PM IST

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کو ممکن بنانے کے لئے وادی کشمیر میں جمعہ کو مسلسل نویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا۔ ضلع بارہمولہ میں بھی آج دوکانے بند رہیں اور سڑکوں سے ٹریفک بھی غائب رہا۔

بارہمولہ میں بیشتر عبادت گاہوں کو رضاکارانہ طور پر بند کیا گیا تھا اور کہیں بھی نماز جمعہ کا اجتماع منعقد نہیں ہوا۔

شمالی کشمیر میں مکمل لاک ڈاؤن

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اور وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کی خاطر ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ جی این یتو نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مقرر کی گئی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں اور لوگ زیادہ تر گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دیں۔

انہوں نے کہا کہ شام کے اوقات میں لوگ بازاروں میں جمع ہونے کی کوشش کرتے ہیں جو خطرناک رخ اختیار کر سکتا ہے۔

یتو نے لوگوں سے گزارش کی کہ اس وایرس کی تباہی کو مدنظر رکھ کر احتیاطی تدابیر پر سے عمل کریں۔

ڈپٹی کمشنر بارہمولہ نے کہا کہ غزائی اجناس کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور بہت جلد اسے صارفین تک پہنچانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمرجنسی میں لوگ نزدیکی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.