Gamblers Arrested in Baramulla: بارہمولہ پولیس نے کئی جواریوں کو گرفتار کیا - بارہمولہ پولیس نے کئی جواریوں کو گرفتار کیا
سماج کو غلط کاموں سے پاک کرنے کے لئے مہم چلا رہی شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ پولیس نے مہم کے دوران کئی جواریوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ Police Action Against Aamblers in Baramulla۔
![Gamblers Arrested in Baramulla: بارہمولہ پولیس نے کئی جواریوں کو گرفتار کیا Police Action Against Aamblers in Baramulla](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-14274577-836-14274577-1643078543064.jpg?imwidth=3840)
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے ایک مہم شروع کی ہے جو لگاتار جاری ہے۔ Police Action Against Aamblers in Baramulla۔ جس کا مقصد سماج کے اندر بڑھتی ہوئی بدعات، منشیات، خرافات کے علاوہ غلط کاموں سے سماج کو پاک کرنا ہے۔
اسی سلسلے میں سماجی جرائم کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بارہمولہ میں پولیس نے 14 جواریوں، لٹیروں کو گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے نقد رقم ضبط کی ہے۔
اس کے علاوہ ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو PSA کے تحت حراست میں لے کر جیل بھیج دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن کنزر اور پولیس اسٹیشن پٹن کی پولیس پارٹیوں نے جواریوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کے بعد تکیہ بٹ پورہ، ہردوابورہ، ہنجیویرا بالا اور کرپال پورہ پائین میں جواریوں کے مقامات پر چھاپہ ماری کی اور 14 جواریوں کو گرفتار کیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے نقدی رقم 36,440 روپے برآمد بھی کیا۔ Kanjar and Pattan Police Parties took Action Against Gamblers۔
مزید پڑھیں:
تاہم پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش مزمل مجید بھٹ ولد عبدالمجید بھٹ ساکن محلہ میر صاحب بارہمولہ کو PSA کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔
مزمل بھٹ کے اوپر اس سے قبل بھی کئی معاملے درج ہیں۔ اس وقت انہیں سینٹرل جیل کوٹ بلوال جموں میں رکھا گیا ہے۔