ETV Bharat / city

Police Solves Non Local killing Case بانڈی پورہ میں غیر مقامی مزدور کے قتل میں ملوث تین عسکریت پسند گرفتار - غیر مقامی مزدور کا قتل

بانڈی پورہ پولیس نے ہفتہ کے روز کہا کہ ضلع بانڈی پورہ کے حاجن کے سودنارہ علاقے میں تین عسکریت پسندوں کو گرفتار کرکے غیر مقامی مزدور کے قتل کا معاملہ حل کرلیا ہے۔ Bandipora Police solves Non Local killing case

غیر مقامی مزدور کے قتل میں ملوث تین عسکریت پسند گرفتار

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 8:36 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 8:49 PM IST

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد زاہد نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 11-12 اگست کی درمیانی رات کو بہار کے محمد امریز نامی مزدور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا اور نامعلوم عسکریت پسندوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تھی - Bandipora Police solves Non Local killing case

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد زاہد نے کہا کہ دوران تفتیش مختلف مشتبہ افراد کو بلا کر ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور تکنیکی مدد بھی لی گئی۔آخر کار یہ پتہ چلا کہ تین مقامی عسکریت پسندوں نے انہیں مارا تھا ان تینوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے ان کی شناخت وسیم اکرم، یاور ریاض اور مزمل شیخ کے نام سے ظاہر کی اور یہ کہا کہ یہ تمام سودنارہ سوناواری کے رہنے والے ہیں اور تینوں لشکر طیبہ کے ایک ہینڈلر بابر کے ساتھ رابطے میں تھے جو پاکستان سے کام کر رہا ہے۔ Police Sovles Non Locak Killing case

غیر مقامی مزدور کے قتل میں ملوث تین عسکریت پسند گرفتار

انہوں نے مزید کہا کہ بابر نے انہیں کسی بھی غیر مقامی مزدور کو ہلاک کر کے غیر مقامی مزدوروں میں دہشت پیدا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران ان کے قبضے سے ایک پستول سمیت ایک میگزین اور چار راؤنڈز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ Three militants involved in killing of migrant labourer held in Bandipora

Last Updated : Sep 17, 2022, 8:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.