اس موقعے پر شاہ گنڈ حاجن علاقے کے مختلف وفود عوامی دربار میں شریک ہوئے اور تمام سب ضلع سطح کے افسران کے سامنے اور ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز مرزا کی موجودگی میں اپنے مسائل کو اجاگر کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز مرزا نے اس موقعے پر تمام متعلقہ افسران کو عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کرنے بالخصوص پانی اور بجلی کی فراہمی اور اس کے علاوہ سڑکوں کی مرمت کرنے کی ہدایات دیں۔
انہوں لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات کو جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔