ETV Bharat / city

Protest in Bandipora: سُمبل میں میونسپل کمیٹی دفتر کے باہر احتجاج

بانڈی پورہ کے سُمبل سوناواری میں میونسپل کمیٹی سُمبل کے دفتر کے باہر مقامی لوگوں نے احتجاج کیا۔ Protest at Municipal Committee Sumbal

سُمبل میں میونسپل کمیٹی دفتر کے باہر احتجاج

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 5:17 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سُمبل سوناواری میں اِندر کوٹ علاقے سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد نے میونسپل کمیٹی سُمبل کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Protest in Sumbal Bandipora

سُمبل میں میونسپل کمیٹی دفتر کے باہر احتجاج

احتجاج میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ 'کچھ سیاسی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد میونسپل کمیٹی کے معاملات میں مداخلت کرتے ہیں جس کی وجہ سے غریب اور مستحق افراد کو پی ایم اے وائی اسکیم کے تحت شامل نہیں کیا جارہا ہے۔'

مظاہرین نے کہا کہ 'میونسپل انتظامیہ بذات خود اپنا کام بہتر طریقے سے کررہی ہیں تاہم باہر سے کچھ افراد ان کے معمولات میں مداخلت کرتے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ اسکیم کے تحت ملنے والے فائدے سے مستحق افراد کا حق مار دیا جاتا ہے۔' Protesters on Municipal Committee Sumbal

انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی فرد کی مداخلت کے بغیر جو مستحق کنبے ہیں اور میونسپل کمیٹی سمبل کے مطابق اس اسکیم کی اہلیت رکھتے ہیں ان کو فائدہ دیا جائے اور اس میں کسی بھی قسم کے اثر رسوخ کو جگہ نہ دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.