شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ کے گریز کے ڈاک بنگلو میں آج فوج اور ضلع انتظامیہ نے مشترکہ طور پر ایک گرام سبھا کا انعقاد Gram Sabha Held in Gurez کیا۔ یہ پروگرام گوڈ گورننس ڈے کے تحت Good Governance Day in Guraz منعقد کیا گیا۔
پروگرام میں مقامی افراد کے ساتھ ساتھ علاقے کے پنچ سرپنچ اور دیگر کئی سماجی کارکنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر گریز علاقے میں بنیادی سہولیات، روزگار، سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ لوگوں کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ موسم سرما کے دوران صحت جیسے بنیادی مسئلے اور اس موسم کے دوران عام بیماریوں سے بچنے کے حوالے سے بی ایم او گریز اور اس کی ٹیم نے خصوصی ہدایات سے عام لوگوں کو روشناس کیا۔
میٹنگ کے دوران سبھی مسائل سے نمٹنے کے لیے فوج اور عام لوگوں کی ہم آنگی کے فوائد کو بھی زیر غور لایا گیا