شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں لوڈارا کراسنگ پر گذشتہ شب ایک سڑک حادثے میں ایک 18 سالہ موٹر سائیکل سوار از جان جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بانڈی پورہ میں لو ڈارا کراسنگ کے نزدیک گذشتہ شام ایک موٹر سائیکل سوار بجلی کے ایک کھمبے سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک اور شہری جو اس وقت سڑک پار کر رہا تھا، بھی زخمی ہوگیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو علاج و معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ان کو سری نگر ریفر کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سری نگر میں گذشتہ شب دیر گئے ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جبکہ دوسرے کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
متوفی کی شناخت 18 سالہ اصغر احمد ولد غلام نبی ساکن صدر کوٹ جبکہ زخمی کی شناخت باسط احمد کے بطور ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:بانڈی پورہ میں سڑک حادثہ ، چار افراد زخمی
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی