اورنگ آباد کے کرانتی چوک علاقے میں بی جے پی کے کارکنوں نے ریاستی وزیر عبدالستار کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران احتجاجیوں نے ریاستی وزیر کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کی۔ موقع پر موجود پولیس نے فوری احتجاجیوں پر قابو پا لیا لیکن اس سے قبل بی جے پی کارکن اپنا کام کرچکے تھے۔ بی جے پی لیڈروں کا الزام ہے کہ ریاستی وزیر عبدالستار کی وجہ سے دھولیہ میں اے بی وی پی کارکنوں کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی لیڈر سنجے کینیکر کے مطابق ریاستی حکومت عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے، جسے برداشت نہیں کیا جائیگا۔
بی جے پی نے ریاستی وزیر عبدالستار کے خلاف احتجاج کیا - سنجے کینیکر، بی جے پی لیڈر
ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں ریاستی وزیر عبدالستار کی فوٹو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی۔ بی جے پی کارکنوں نے ریاستی حکومت پر عوام کی آواز کو دبانے کا الزام لگایا ہے اور ساتھ ہی ریاستی وزیر کی تصویر کو پیروں تلے روندا گیا، جس کے بعد احتجاجیوں کے خلاف معاملہ درج ہوا ہے۔