ETV Bharat / city

اورنگ آباد: آوارہ کتے کے حملے میں معصوم زخمی - اورنگ آباد میں آوارہ کتوں کی کثرت

مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں آوارہ کتے نے ایک معصوم بچے پر حملہ کرکے شدید طور سے زخمی کردیا، آوارہ کتوں کی کثرت کی وجہ سے مقامی لوگوں نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن سے شکایت بھی کی ہے۔

innocent injured by dog attack in aurangabad
اورنگ آباد: آوارہ کتے کے حملے سے معصوم زخمی
author img

By

Published : Dec 18, 2020, 4:45 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں آوارہ کتوں کی کثرت کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول ہے۔ آوارہ کتوں کے جھنڈ راہگیروں اور مسافروں پر حملہ آور ہو کر انہیں شدید طور پر زخمی کررہے ہیں، بالخصوص معصوم بچوں کا گلی محلے میں کھیلنا مشکل ہوگیا ہے۔

اورنگ آباد: آوارہ کتے کے حملے سے معصوم زخمی

ایسا ہی ایک حادثہ شہر کے یونس کالونی علاقہ میں پیش آیا جہاں ایک معصوم اپنے ساتھیوں کے ساتھ گھر کے باہر گلی میں کھیل رہا تھا کہ آوارہ کتے نے اچانک اس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ارمان نامی بچہ پر کی پیشانی پر شدید طور سے گہرے زخم آگئے، یہ حادثہ گلی میں لگے ایک سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا۔

مقامی باشندوں نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن سے شہر میں آوارہ کتوں پر قابو پانے کے لیے مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.