ETV Bharat / city

اورنگ آباد: خون کی قلت کے سبب بلڈ کیمپ کا انعقاد

اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ بلڈ بنیک میں جمع خون میں بھی کمی واقع ہو رہی ہے جس کے سبب گلوبل میڈیکل فاؤنڈیشن کی جانب سے آج بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

blood camp in aurangabad due to lack of blood
اورنگ آباد: خون کی قلت کے سبب بلڈ کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Apr 12, 2021, 7:38 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں جہاں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے وہیں بلڈ بینک میں بھی خون کی کمی واقع ہورہی ہے، اسی کمی کو دور کرنے کے لیے اورنگ آباد کی گلوبل میڈیکل فاؤنڈیشن کی جانب سے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں چار بلڈ بینک کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

اورنگ آباد: خون کی قلت کے سبب بلڈ کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر تین سو سے زائد نوجوانوں نے اپنے خون کا عطیہ دیا، گلوبل میڈیکل فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ مصیبت کے اس وقت میں نوجوانوں نے انسانیت کی بقا کے لیے جو پہل کی ہے اس کی جتنی ستائش کی جائے کم ہے۔

واضح رہے کہ اورنگ آباد کے بلڈ بینکوں میں ابھی صرف خون کا ایک چوتھائی اسٹاک ہے، جس کی وجہ سے شدید خون کی قلت کا سامنا ہے، بلڈ بینک کے ذمہ داروں نے ایسے کیمپ کے انعقاد کو وقت کی ضرورت بتایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.