ETV Bharat / city

اورنگ آباد: علماء کرام اور پولیس کشمنر کے درمیان میٹنگ - حکومت اپنے موقف کی وضاحت کرے

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بعد اورنگ آباد کے علماء کرام نے عیدالا ضحیٰ کے تعلق سے پولیس کشمنر کے ساتھ میٹنگ کی۔

aurangabad: religious leaders meet with police commissioner

author img

By

Published : Jul 22, 2020, 3:40 PM IST

اس میٹنگ میں اورنگ آباد سے رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے بھی شرکت کی، میٹنگ میں کثیر تعداد میں علماء کرام اور پولیس کے اعلی اہلکار موجود تھے۔

غور طلب ہے کہ عید الاضحی کے تعلق سے مہاراشٹر حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں، اس پر مسلمانوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

ویڈیو

علما کا کہنا ہے کہ علامتی قربانی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔ اس لیے فوری اس ہدایت کو واپس لیا جائے یا پھر حکومت اپنے موقف کی وضاحت کرے۔

اس سلسلے میں ایم پی امتیاز جلیل کی موجودگی میں علما کرام نے پولیس کمشنر سے ملاقات کی اور قربانی کے تعلق سے اپنے موقف کو بیان کیا۔ میٹنگ میں تمام معاملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میٹنگ میں علما نے مساجد اور عید گاہ کو نماز کے لیے کھولنے کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی جانوروں کی خریداری کے لیے مختلف مقامات پر چھوٹے بازار کی اجازت مانگی۔ ایم پی امتیاز جلیل نے دبے الفاظ میں یہ بھی کہا کہ تہواروں کے موقع پر پولیس ٹکراؤ کا راستہ نہ اپنائے تو بہتر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.