ETV Bharat / city

Women are Taking SSC Exams in Aurangabad: تعلیم بالغان کا ادارہ خواتین کے خوابوں میں رنگ بھر رہا ہے - اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے ہرسول گاؤں

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں 60 سال کی ہاجرہ بی نامی خاتون تعلیم حاصل کر کے ایس ایس سی کا امتحان اپنی نواسی کے ساتھ دے رہی ہیں۔ ان کے علاوہ درجنوں خواتین ایسی ہیں جن کی عمر 50 سال سے زائد ہے وہ تعلیم حاصل کرکے اپنے خوابوں کو پورا کرنے کی سعی کررہی ہیں., Women are taking SSC exams in Aurangabad۔

Women are Taking SSC Exams in Aurangabad

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 7:45 PM IST

اورنگ آباد: کہتے تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی، اس قول کو عملی طور پر سچ ثابت کیا ہے مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کی خواتین نے، جہاں ایک دو نہیں بلکہ چالیس سے زائد خواتین اس مرتبہ ایس ایس سی کا امتحان دیں رہی ہیں۔ ان میں ایک خاتون کی عمر 60 سال سے زائد ہے۔

ویڈیو دیکھیے۔

اورنگ آباد کے مضافاتی علاقے ہرسول گاؤں کی ساکن ہاجرہ بی نے کبھی اسکول کی صورت نہیں دیکھی تھی لیکن شادی کے بعد شوہر نے تعلیم کی ترغیب دی اور نتیجہ یہ ہوا کہ آج ہاجرہ بی اپنی نواسی کے ساتھ ایس ایس سی کا امتحان دیں رہی ہیں۔ ہاجرہ بی آج نہ صرف خود تعلیم حاصل کر رہی ہیں بلکہ اپنے پوتوں اور نواسوں کو بھی پڑھاتی ہیں۔ تعلیم کے علاوہ کھیتی باڑی اور گھریلو کاموں میں ہاجرہ بی پیش پیش رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہیکہ انسان کی عمر زیادہ ہو سکتی ہے لیکن حصول علم کے لئے عمر قید نہیں ہے Hajra Bi, 60, is studying۔

Women are Taking SSC Exams in Aurangabad
اپنی نواسی کے ساتھ ہاجرہ بی
ہرسول کی ہاجرہ بی کو حصول تعلیم کا یہ موقع شاید نہیں مل پاتا، اگر اورنگ آباد میں مہاراشٹر کا واحد ''تعلیم بالغان'' ادارے کی سہولت نہیں ہوتی۔ اورنگ آباد میں سال 1960 کی دہائی میں تعلیم بالغان کی بنیاد پڑی۔ اس ادارے سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین فارغ ہوئیں۔ فی الحال اس اسکول کی چالیس سے زائد طالبات میٹر ک کا امتحان دیں رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس اسکول میں پڑھنے والی ہر خاتون کی اپنی الگ کہانی ہے۔ کوئی حالات سے مجبور ہو کر تعلیم کی طرف راغب ہوئیں تو کسی نے بچپن کے خوابوں کو پورا کرنے اسکول کا رخ کیا یا پھر گھریلو ذمہ داروں نے تعلیم کا راستہ دکھایا۔ یہ خواتین جن میں 30 سال سے لیکر 60 سال کی خواتین شامل ہیں۔

جہنوں نے ہمارے معاشرے کے ان نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ تعلیم سے کچھ نہیں ہوتا، مثبت سوچ ہوگی تو معاشرے میں انقلاب برپا ہوسکتا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.