ETV Bharat / city

اورنگ آباد: راستے کے گڑھوں کو پھولوں کا ہار پہنا کر انوکھا احتجاج - گڑھوں پر پھول کا ہار ڈال کر انوکھا احتجاج

اورنگ آباد شہر کے راستوں پر گڑھوں کی کثرت کی وجہ سے عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے گڑھوں پر پھول کا ہار ڈال کر انوکھا احتجاج درج کروایا ہے اور اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن پر کچھ بھی کام نہیں کرنے کا سنگین الزام بھی عائد کیا ہے۔

aap workers protest due to bad roads in aurangabad
راستے کے گڑھوں کو پھولوں کا ہار پنہا کر انوکھا احتجاج
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 4:05 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں راستوں کی بدحالی کو لے کر عام آدمی پارٹی نے عجیب و غریب احتجاج درج کروایا ہے، احتجاج کے دوران راستے کے بڑے بڑے گڑھوں کو پھولوں کا ہار پہنایا گیا۔

راستے کے گڑھوں کو پھولوں کا ہار پنہا کر انوکھا احتجاج

جماعت اسلامی دفتر سے لے کر کٹ کٹ گیٹ راستے تک کافی گڑھے ہونے کی وجہ سے حادثوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے گڑھوں پر پھول کے ہار ڈال کر عجیب و غریب احتجاج کیا۔

عام آدمی پارٹی کے کارکنان کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن دعویٰ کرتا ہے کہ وہ اسمارٹ سٹی کی طرز پر کام کر رہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، اورنگ آباد میں اتنے زیادہ گڑھے ہوگئے ہیں کہ آج اورنگ آباد کو گڑھوں کا شہر کہا جارہا ہے۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جب تک میونسپل کارپوریشن شہر کو گڑھوں سے نجات نہیں دلا دیتا تب تک عام آدمی پارٹی کے کارکنان احتجاج کرتے رہیں گے اور جو بھی راستوں کے کام کو لے کر کرپشن ہو رہا ہے اس پر بھی روک لگائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.