ETV Bharat / city

Kokernag Youth Missing: کوکرناگ کا نوجوان لاپتہ، والدین نے کی گھر واپسی کی اپیل - لاپتہ نوجوان سے اہل خانہ کی گھر واپسی کی اپیل

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان فیصل احمد گزشتہ کئی روز سے لاپتہ ہے جس کی وجہ سے اس کے والدین کو رو رو کر بُرا حال ہے اور انہوں نے نوجوان سے گھر واپس آنے کی اپیل کی ہے۔ Youth Goes Missing From Kokernag

کوکرناگ کا نوجوان لاپتہ، اہل خانہ نے کی گھر واپسی کی اپیل

author img

By

Published : Jul 22, 2022, 8:18 AM IST

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ہلر علاقے سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ نوجوان فیصل احمد نجار ولد گلزار احمد گزشتہ کئی دنوں سے لاپتہ ہے، اہل خانہ کے مطابق فیصل احمد چار روز قبل دوپہر کا خانہ کھانے کے بعد گھر کے باہر کسی کام سے نکلا، اگرچہ کچھ دیر بعد اُس کے گھر والوں سے فیصل کو فون پر رابطہ کیا تھا، تاہم فیصل نے گھر والوں سے کہا کہ وہ کچھ دیر بعد گھر واپس آجائے گا، جب کافی دیر ہوگئی تو اہل خانہ نے فیصل احمد کو فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم تب سے ابھی تک فیصل کا فون کا بند آرہا ہے۔ Youth From Kokernag Goes Missing

کوکرناگ کا نوجوان لاپتہ، اہل خانہ نے کی گھر واپسی کی اپیل

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ 'انہوں نے فیصل احمد کو ہر ہر جگہ، ہر ایک رشتے دار اور اُس کے دوست کے یہاں تلاش کیا لیکن اس کا سراغ نہیں مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل ان کے گھر کا واحد چراغ ہے، جبکہ اُس کی دو چھوٹی بہنیں ہیں، جن کی طبیعت اکثر اوقات میں ٹھیک نہیں رہتی۔ اہل خانہ نے اپنے گھر کے چراغ سے گزارش کی ہے کہ وہ جہاں بھی ہیں، اپنے گھر واپس لوٹ آئے کیونکہ ان کے گھریلو حالات ٹھیک نہیں ہیں، فیصل کے والدین نے کہا کہ انہوں نے پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ جس کے بعد پولیس نے کیس درج کر کے مذکورہ نوجوان کو تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Dead Body Found in Udhampur: ادھم پور میں لاپتہ شخص کی لاش برآمد

دریں اثنا ذرائع کے مطابق کوکرناگ کے ہی ایک مضافاتی رین آتھڑ نامی علاقے سے خبر موصول ہوئی ہے کہ وہاں پر بھی گزشتہ کئی روز سے ایک 20 سالہ نوجوان رؤف احمد چوپان ولد گلزار احمد چوپان لاپتہ ہے، حالانکہ رؤف کے اہل خانہ نے بھی پولیس اسٹیشن لارنو میں ایک مقدمہ دائر کیا ہے، جس کے بعد بھی اس معاملے کو لے کر متحرک ہوگئے ہیں، جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ دونوں نوجوانوں کا سراغ مل جائے تاکہ ان کے والدین چین کی سانس لے سکیں۔ Kokernag youth goes missing family appeals to return home

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.