واقعہ مہندی کدل کوٹ روڈ مارکیٹ کا ہے۔ یہاں نقب زنوں نے گزشتہ رات خورشید احمد نامی ایک دکاندار کے دکان کا تالا توڑ کر چوری کی واردات انجام دی۔ چوروں نے ان کی دکان سے تقریبا ڈھیڑ لاکھ روپے لوٹ لیے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اس مارکیٹ میں کئی دکانوں میں چوری کی گئی ہے۔
دکانداروں نے نقب زنی کی بڑھتی واردات پر تشویش کا اظہار کیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بارے میں کئی بار پولیس کو اطلاع دی لیکن پولیس اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہے۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے قریب پولیس تھانہ ہونے کے باوجود نقب زنی کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی پُر زور اپیل کی۔