ETV Bharat / city

اننت ناگ: جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت - شوپیاں میں تلاشی کاروائی

جمعہ کی شام فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز تلاشی آپریشن کے لئے گاؤں میں داخل ہوئی تھی۔ اس دوران ڈیوٹی پر مامور ایک فوجی جوان کی اچانک حرکت قلب بند ہو گئی۔ اس کے بعد جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے جوان کو مردہ قرار دے دیا۔

اننت ناگ: جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

author img

By

Published : Dec 13, 2020, 5:51 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شوپیاں میں تلاشی کاروائی کے دوران اننت ناگ کے ایک جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہو گئی۔

اننت ناگ: جوان کی حرکت قلب بند ہونے سے موت

دراصل ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے کے چترا گام گاؤں میں جمعہ کی شام فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز تلاشی آپریشن کے لئے گاؤں میں داخل ہوئی۔ اس دوران ڈیوٹی پر مامور ایک فوجی جوان کی اچانک حرکت قلب بند ہو گئی۔ اس کے بعد جوان کو نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے جوان کو مردہ قرار دے دیا۔

متوفی جوان کی شناخت عبدالمجید کی حیثیت سے ہوئی ہے، جو فوج کی 162 ٹریٹوریل ریجمنٹ سے وابستہ تھے اور وہ زینہ پورہ علاقے میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔

وہیں آج فوجی جوان کی لاش اس کے آبائی گاؤں ویر نبوک پہنچائی گئی ہے۔ جس کے بعد پورے فوجی اعزاز کے ساتھ اسے سپرد خاک کیا گیا۔ اس دوران متوفی جوان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ جوان کے نماز جنازہ میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد تھی۔

لوگوں کے مطابق 'متوفی جوان ایک عوام دوست شخصیت تھے، جس نے لوگوں کی فلاح و بہبود کی خاطر بہت سے کام انجام دئے ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.