احتجاجیوں کا کہنا ہے کہ 'رُحید جو پبلک ہائر سیکنڈری اسکول بجبہاڑہ میں زیر تعلیم ہے، رواں ماہ کی 18 تاریخ سے لاپتہ ہے۔ رُحید 18 مارچ کو اسکول جانے کے بعد گھر واپس نہیں لوٹا'۔
نمائندے کے مطابق پولیس کے پاس لڑکے کی گمشدگی کے بارے میں کیس درج کیا گیا تاہم پولیس رُحید کا پتہ لگانے میں ناکام ہو چکی ہے۔
احتجاجیوں نے الزام لگایا کہ پولیس رُحید کی بازیابی کے لیے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اس لیے وہ ضلع ترقیاتی کمشنر کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔