ETV Bharat / city

اننت ناگ: بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں مشکلات

author img

By

Published : Mar 12, 2021, 7:01 PM IST

جموں و کشمیرکے ضلع اننت ناگ میں شدید بارش کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

اننت ناگ :بارش کا پانی جمع ہونے سے آمدورفت میں مشکلات

وادی کے میدانی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے وقفہ وقفہ سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے۔

بارشوں کی وجہ سے ضلع اننت ناگ کے چند نشیبی علاقوں سمیت پرانی جموں سرینگر قومی شاہراہ کے کئی مقامات خاص کر پازالپورہ اور بٹنگو میں بارش کا پانی جمع ہو گیا ہے۔جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

گزشتہ برس دونی پورہ سنگم سے کھنہ بل اننت ناگ تک پرانی قومی شاہراہ کی مرمت عمل میں لا کر میگڈامائز کیا گیا۔ تاہم مذکورہ شاہراہ پر معقول طریقہ سے مرمت نہیں کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے معمولی بارش ہوتے ہی خاص کر دیوان باغ، کھنہ بل بٹنگو کے مقامات پر کافی پانی جمع ہو جاتا ہے۔ اس سے نہ صرف راہگیروں بلکہ گاڑیوں کو بھی چلنے پھرنے میں دقتیں پیش آ رہی ہیں۔ وہیں، قصبہ کے مختلف مقامات پر ڈرینیج نظام ناکارہ ہونے کے سبب گلی کوچوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ اس کی وجہ سے مقامی افراد کو چلنے پھرنے میں کافی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.