ETV Bharat / city

ووٹر لسٹ سے نام غائب ہونے پر برہم ہوئے کشمیری پنڈت - ووٹر لسٹ سے نام غائب

جموں شہر میں کشمیر سے نقل مکانی کرچکے پنڈتوں کے لیے مخصوص پولنگ بوتھ پر ونود کول نامی کشمیری پنڈت اور انکی بیٹی نے شکایت کی کہ انکا نام ووٹر لسٹ میں درج نہیں ہے حالانکہ وہ صرف ووٹ ڈالنے کیلئے نئی دہلی سے جموں آئے ہوئے تھے۔

ووٹر لسٹ سے نام غائب ہونے پر برہم ہوئے کشمیری پنڈت
author img

By

Published : Apr 23, 2019, 5:34 PM IST

ونود کول اور انکی بیٹی ڈاکٹر ودیا چنور علاقے میں قائم خصوصی پولنگ بوتھ پر ووٹ ڈالنے کیلئے پہنچے لیکن انکا نام فہرست میں درج نہیں تھا۔

ووٹر لسٹ سے نام غائب ہونے پر برہم ہوئے کشمیری پنڈت

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ دیگر رشتہ داروں کے نام ووٹر فہرست میں شامل ہیں لیکن صرف انکا نام درج نہیں ہے۔

نقل مکانی کرچکے پنڈتوں کو ایم فارم کے نام سے ایک دستاویز جمع کرنا پڑتی ہے جس کے بعد انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت ملتی ہے۔ کول نے کہا کہ انکے بھائی نے انکا ایم فارم جمع کیا تھا۔

ودیا کول نے سوال کیا کہ انہیں ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم کیوں رکھا گیا؟

انہوں نے کہا کہ ووٹ دینے کا عمل انتہائی پیچیدہ بنا دیا گیا ہے، اسی لئے لوگ ووٹ ڈالنے میں جوش و خروش نہیں دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دشمن عناصر انہیں ووٹ ڈالنے سے باز رکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کشمیر سے نوے کی دہائی میں نقل مکانی کرچکے پنڈتوں کیلئے حکومت نے جموں، ادھمپور، دلی اور دیگر شہروں میں ووٹنگ کیلئے خصوصی بوتھز قائم کیے ہیں۔

یہ پنڈت ووٹر آج اننت ناگ پارلیمانی حلقے کیلیے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

Intro:Body:

news id

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.