چیف جسٹس ہائی کورٹ برائے جموں و کشمیر اور لداخ جسٹس پنکج متھل نے رجسٹرار جنرل جواد احمد کے ہمراہ آج اننت ناگ کا دورہ کیا اور یہاں کی ضلعی عدالت اور دیگر ماتحت عدالتوں کے کام کا جائزہ لیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس پہنچنے کے دوران پولیس دستہ نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا
جسٹس متھل نے جوڈیشل ، سول اور پولیس افسران سے تفصیلی ملاقات کی اور ضلع میں عدالتوں کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہیں ضلع میں عدالتی کارروائی سے متعلق امور کے علاوہ مقدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
چیف جسٹس نے اننت ناگ کا دورہ کیا - جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متھل نے آج اننت ناگ کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے ضلع ہیڈکوارٹر میں ودھک خدمت مرکز قائم کرنے اور کورونا صورتحال کے دوران مقدمات کے حل سے متعلق ہائیکورٹ کے جاری کردہ تمام احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی۔