ETV Bharat / city

اننت ناگ: زخمی بجلی ملازم کا انتقال

محکمہ بجلی کا عارضی ملازم عاشق حسین ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔ قریب ایک ہفتہ بعد وہ انتقال کرگیا۔

زخمی بجلی ملازم کا انتقال
زخمی بجلی ملازم کا انتقال
author img

By

Published : Jun 5, 2021, 10:21 AM IST

محکمہ بجلی کا عارضی ملازم زندگی کی جنگ ہار گیا۔ چند روز قبل ضلع اننت ناگ کے تلکھن بجبہاڑہ میں بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کے دوران محکمہ بجلی کا عارضی ملازم ایچ ٹی لائن کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے مبینہ شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جس کی شناخت واگہامہ کے رہنے والے عاشق حسین خان کے طور پر ہوئی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ عاشق حسین کو شدید زخمی حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں داخل کیا گیا تھا، تاہم اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا تھا۔

عاشق حسین ایس ایم ایچ ایس سرینگر میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا تھا۔ قریب ایک ہفتہ بعد وہ انتقال کرگیا۔ اس نے مذکورہ ہسپتال میں زندگی کی آخری سانس لی۔

مہلوک کے جسد خاکی کو لواحقین کے حوالے کیا گیا اور اسے پُرنم آنکھوں سے اپنے آبائی گاؤں واگہامہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سیاسی، سماجی اور سرکاری تنظیموں نے نوجوان کی حادثاتی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.