ETV Bharat / city

Javaid Tak Felicitated by GDC Bijbehara: پدم شری ایوارڈ یافتہ جاوید احمد ٹاک کو ڈگری کالج بجبہاڑہ میں تہنیت پیش کی گئی

author img

By

Published : Dec 22, 2021, 2:00 AM IST

گورنمنٹ ڈگری کالج بجبہاڑہ Government Degree College Bijbehara کی جانب سے پدم شری ایوارڈ یافتہ جاوید احمد ٹاک Padma Shri Javed Ahmad Tak کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقعہ پر جاوید احمد ٹاک نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں اساتذہ سمیت اسکولی طلبہ کی بڑی تعداد موجود رہی۔

Javaid Tak Felicitated by GDC Bijbehara:
پدم شری ایوارڈ یافتہ جاوید احمد ٹاک کو ڈگری کالج بجبہاڑہ میں تہنیت پیش کی گئی

سرکاری ڈگری کالج بجبہاڑہ اننت ناگ کی جانب سے پدم شری ایوارڈ یافتہ جاوید احمد ٹاک کو تہنیت felicitates Padma Shri awardee Javed Tak پیش کی گئی۔ اس سلسلہ میں ڈگری کالج بجبہاڑہ Degree College Bijbehara کے آڈیٹوریم ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس دوران جاوید احمد ٹاک کو مبارکباد پیش کی گئی۔

پروگرام کے دوران مقررین نے جاوید احمد ٹاک کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جاوید نے کمزوری کو اپنے اوپر کبھی حاوی نہیں ہونے دیا، یہی وجہ ہے کہ وہ نہ صرف سینکڑوں معذور بچوں کا سہارا بن گئے بلکہ احساس کمتری کے شکار معذور افراد کے لئے مشعل راہ بن گئے۔

انہوں نے کہا کہ یقینا جاوید احمد پدم شری ایوارڈ کے مستحق تھے۔ جسے پا کر نہ صرف انہوں نے اپنا بلکہ پورے خطے کا نام روشن کیا ہے۔

اس موقعہ پر جاوید احمد ٹاک نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام میں اساتذہ سمیت اسکولی طلبہ کی بڑی تعداد موجود رہی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں جاوید احمد ٹاک کو پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیاہے، ملک کے چوتھے اعلیٰ ترین اعزاز پدم شری ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں جموں و کشمیر کے اننت ناگ بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والے جاوید احمد ٹاک بھی شامل تھے۔

جاوید ٹاک نے مخصوص افراد کی فلاح و بہبود کو اپنا مشن بنایا اور اپنی معذوری کو اپنے اس مشن پر حاوی نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے بجبہاڑہ، اننت ناگ میں جسمانی طور پر مخصوص بچوں کے لیے جامع تعلیم کا ایک ادارہ قائم کیا جو کہ 'زیبا آپا' کے نام سے مشہور ہے۔

جاوید ٹاک کی ان خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نوازا ہے۔ جاوید ٹاک کے اس ادارے میں سینکڑوں طلبہ تعلیم حاصل کرر ہے ہیں، ساتھ ہی تقریبا دس ہزار معذور بچے بھی یہاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.