اننت ناگ: جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ غلام نبی آزاد کی حمایت میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مداحوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن میں کانگریس کے سابق سینئر رہنما پیر زادہ محمد سید، محمد امین بٹ، گلزار احمد وانی سمیت کئی دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے اس موقعہ پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Two LeT Militants killed in Pulwama Encounter: پلوامہ انکاؤنٹر میں دوعسکریت پسند ہلاک، تصادم ختم
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غلام نبی آزاد کے مداحوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد ایک قدآور اور بھروسہ مند سیاسی رہنما ہیں، ان کے دور اقتدار میں جو کچھ انہوں نے جموں کشمیر کے عوام کے لئے کام کیا اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ غلام نبی آزاد ایک آزادانہ خیالات کی سیاسی شخصیت ہیں، وہ ایک ایسے سیاسی شخصیت ہیں جو جموں و کشمیر کی ترقی امن اور خوشحالی کو بحال کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔