ETV Bharat / city

سریگفوارہ میں گیس ایجنسی سیل - श्रीगफवाड़ा में गैस एजेंसी सेल

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سریگفوارہ میں حکام نے کم وزن والے گیس سلینڈر فروخت کرنے والی گیس ایجنسی کو سیل کر دیا ہے۔

فوٹو
فوٹو
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 9:46 PM IST

جنوبی ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ میں گلشن گیس ایجنسی کی جانب سے کم وزن والے گیس سلینڈروں کی مبینہ فروخت پر میڈیا رپورٹس کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ایس ڈی ایم پہلگام کے ہمراہ اے ڈی فوڈ، اور اے سی لیگل میٹرولوجی کے ممبران کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی۔ جس کے بعد انہوں نے اس غیر قانونی کام میں ملوث ایجنسی کی آن سپاٹ تحقیقات کی۔

ٹیم نے معاملے کی مکمل انکوائری کی اور دیکھا کہ گیس سلینڈر صارفین کو کم وزن میں فروخت کیے جا رہے ہیں،جو قانونی معیار کے مطابق نہیں ہیں۔

اس کے علاوہ ایجنسی کے گیس سلینڈروں کا وزن مختلف مقامات پر کیا گیا تھا اور ان کا وزن بھی طے شدہ معیار کے مطابق نہیں تھا۔

مزید پڑھیں:سرکاری دفاترسے بجلی کا بل وصول کرنے کا چیلنج: جے کے پی ایم

ٹیم نے ایجنسی کے آؤٹ لیٹ کو سیل کر دیا اور غیر معیاری گیس سلنڈر کی فروخت کرنے پر روک لگا دی، جبکہ ایجنسی کے مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.