ETV Bharat / city

DC Anantnag on Land Encroachment: بجبہاڑہ میں تقریباً 1700 کنال اراضی سے غیر قانونی تجاوزات ہٹائے گئے - Aap Ki Zaemeen Aap Ki Nigrani

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا DC Anantnag Dr. Piyush Singla نے کہا کہ ضلع بھر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف باقاعدہ مسماری مہم چلائی جا رہی ہے اور اب تک 1700 کنال سے زائد اراضی سے تجاوزات ہٹائے جا چکے DC Anantnag on Land Encroachment ہیں۔

encroachment-on-more-than-1700-kanals-of-land-removed-at-bijbehara-says-dc-anantnag
بجبہاڑہ میں 1700 کنال سے زائد اراضی سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں
author img

By

Published : Feb 2, 2022, 10:42 PM IST

اننت ناگ: سب ڈویژنل سطح پر محصولات اور اس سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لینے اور حکومت کے مختلف حالیہ اقدامات کی روشنی میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا DC Anantnag Dr. Piyush Singla نے سب ڈویژن بجبہاڑہ کے افسران کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ کی۔

ڈاکٹر سنگلا نے آپ کی زمین آپ کی نگرانی، Aap Ki Zaemeen Aap Ki Nigrani کے اقدامات سے متعلق معلومات کی وسیع تر ترسیل پر زور دیا تاکہ لوگ اس طرح کی اسکیمز سے فائدہ اٹھا سکیں۔

بجبہاڑہ میں 1700 کنال سے زائد اراضی سے غیر قانونی تجاوزات ہٹا دی گئیں
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے اور جو بھی تاخیر کا مرتکب پایا جائے گا اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو آن لائن خدمات سے استفادہ کرنے کی ترغیب دیں، جس کا حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہے۔

ڈی سی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ سرکاری محکموں کو اراضی کی منتقلی یقینی بنائیں اور جہاں بھی اس طرح کی اراضی کی منتقلی ہوئی ہے اسے ریکارڈ میں درج کریں۔

ڈی سی نے مزید کہا کہ افسران کو ماتحت ملازمین پر کڑی نظر رکھنی چاہیے اور بدعنوانی کی کسی بھی شکایت کی مکمل چھان بین کی جانی چاہیے اور بدعنوان سرکاری اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:DC Anantnag Reviews RDD: ڈی سی اننت ناگ نے محکمہ دیہی ترقی کے کام کاج کا جائزہ لیا

انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف باقاعدہ مسماری مہم چلائی جا رہی ہے اور اب تک 1700 کنال سے زائد کہچرائی اراضی سے تجاوزات ہٹائے جا چکے ہیں اور دیگر تجاوزات کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان تمام حصوں سے بے دخلی کا عمل جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.