ETV Bharat / city

وائیلو سنگھپورہ ٹنل کام میں تیزی لانے کی ڈی سی کی ہدایت

author img

By

Published : May 21, 2021, 9:28 PM IST

اننت ناگ کے ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے متعلقہ افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران قومی شاہراہ 244 کی وائیلو سنگھپورہ ٹنل پر جاری کام میں سرعت لانے کی ہدایت دی۔

وائیلو سنگھپورہ ٹنل کام میں تیزی لانے کی ڈی سی کی ہدایت
وائیلو سنگھپورہ ٹنل کام میں تیزی لانے کی ڈی سی کی ہدایت

این ایچ آئی ڈی سی ایل کے جنرل منیجر نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹنل کے 10 کلومیٹر کے قریب روڈ کے لئے اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے، اس کے علاوہ وائیلو سے ڈونی پاوہ تک جانے والی سڑک پر بھی مرمت کا کام جاری ہے۔

ڈی سی نے وائیلو سے ٹنل تک اراضی کی فوری توثیق اور سروے پر زور دیا جائے تاکہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جاسکے۔انہوں نے کام میں تیزی لانے کے لئے، لینڈ ٹائیٹل ویریفکیشن، ​پولیوشن کنٹرول کلیئرنس ، این او سی و دیگر ضروری دستاویزی لوازمات جاری کرنے کی ہدایت دی۔

این ایچ آئی ڈی سی ایل حکام کو انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے ڈی سی نے سب ضلع مجسٹریٹ کوکرناگ کو ہدایت دی کہ وہ سروے کے لئے محکمہ مال سے وابستہ ایک ٹیم تشکیل دیں۔

اجلاس میں اے ڈی سی، اے سی آر ، این ایچ آئی ڈی سی ایل کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.